اینڈی مرے 72

اینڈی مرے، کیمرون نوری اور لیام براڈی کا ومبلڈن اوپن میں سفر تمام

لندن (رپورٹنگ آن لائن) معروف برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا۔

اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں یونان کے معروف ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔سٹیفانوس نے مرے کو ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں 6ـ7، 7ـ6، 6ـ4، 6ـ7، 5ـ7 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دوسری جانب برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری بھی امریکی حریف کرسٹوفر یوبینکس کے ہاتھوں 3ـ6 ، 6ـ3 ، 2ـ6، 6ـ7 ( 3ـ7 ) سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔علاوہ ازیں برطانوی نمبر پانچ لیام براڈی کو تیسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے 26 ویں سیڈ ڈینس شاپووالوف کے ہاتھوں 4ـ6 ، 6ـ2 ، 7ـ5 ، 7ـ5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے تینوں ٹینس سٹارز کی شکست نے میگا ایونٹ کے مینز ڈرا میں گھریلو شائقین کی دلچسپی ختم کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں