ہمایوں اختر خان 16

این اے97میں ترقیاتی منصوبے شروع کرانے کیلئے کوششوںکے ثمر ات آنا شروع ہو گئے’ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ این اے 97 میں ترقیاتی منصوبے شروع کرانے کے لیے بھرپور کوششوںکے ثمر ات آنا شروع ہو گئے ہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے تاندلیانوالہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے ساڑھے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے تاندلیانوالہ کے سیوریج، سڑکوں اور پارکس کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقے کے طویل دورہ کے دوران علاقہ عمائدین ، تاجروں ، کسانوں اور نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حلقے کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمائدین نے حلقے میںترقیاتی منصوبوںکے لئے بھرپور کاوشیں کرنے پر ہمایوں اختر خان اور ان کی ٹیم کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ برملا کہہ چکا ہوں کہ میں حلقے میں پھیلی محرومیوں کے خاتمے اور اس کی ترقی کے لئے سیاست کروں گا اور الحمد اللہ اس پر عمل پیرا ہوں ۔

ہم نے حلقے کی ترقی کے لئے بہترین منشور پیش کیا اور اس کی تکمیل کے لئے نہ صرف اپنے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بھی مطالبات کر رہے ہیں اور یہ پورے بھی ہو ئے ہیں۔ حلقے میں سوئی گیس کی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے پیشرفت ہوئی ہے ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے حلقے میں مختلف مقامات پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے ،سیم نہر پل کو چوڑا کرنے ،مختلف چکوک کی رابطہ سڑکوں کی بہتری اور مریدوالا انٹرچینج منصوبے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں