الیکشن کمیشن آف پاکستان

این اے 75 ضمنی الیکشن میں تعینات پریزائیڈنگ افسران کیلئے سمارٹ فون لازمی ہوگا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کیلئے پریزائیڈنگ افسران کیلئے ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کیلئے پریزائیڈنگ افسران کیلئے ہدایات نامہ جاری کر دیا،

ہدایت نامہ میں کہا گیاہے کہ ضمنی الیکشن میں تعینات پریزائیڈنگ افسران کیلئے سمارٹ فون لازمی ہوگا جبکہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسروں کو موبائل فون لوکیشن آن رکھنی ہو گی، پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لینی ہو گی، انٹر نیٹ، سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریزائیڈنگ افسرنتیجہ لے کر آر او دفتر پہنچیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ پریزائڈنگ اور اسسٹننٹ پریزائڈنگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کے روز اس کے موبائل کالوکیشن فیچر آن ہو،

فارم 45 کی تصویر لیتے ہوئے بھی سمارٹ فون کا لوکیشن فیچر فعال ہو، پریزائڈنگ اور اسسٹننٹ پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ایجنٹس کے سامنے فام 45 کی تصویر لے گا، افسران فوری طور پر فارم 45 کی تصویر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں متعلقہ واٹس ایپ نمبر پر بھیجے گا، نیٹ ورک سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریزائڈنگ افسر سگنلز کی بحالی کا انتظار نہیں کرے گا۔ ہدایت نامہ میں کیا گیا ہے کہپریزائڈنگ افسر فوری طور پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 جمع کرائے گا،

پریزائڈنگ افسر ریٹرننگ افسر کے پاس فارم 45 کی اصل کاپی جمع کرائے گا، پریزائڈنگ افسر ریٹرننگ افسر کو فارم 45 کی تصویر فارنزک تفصیلات کے ساتھ دکھائے گا، اگر پریزائڈنگ افسر تصویر نہ بھیج سکے تو ریٹرننگ افسر فارنزک ریکارڈ کی تصاویر لیکر اسے ریکارڈ کا حصہ بنائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 10 کو کرانے کا حکم دیا ہے۔