شہباز گل

این اے 133میں (ن)لیگ کی کھلم کھلا ووٹ خریداری پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا، شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ این اے 133میں مسلم لیگ ن جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے الیکشن کمیشن کو اس پر ایکشن لینا ہوگا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اس پر ایکشن لینے میں تاخیر کی تو الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ خریدنے پر نااہل کر کے سخت سزا دی جائے