راجہ پرویز اشرف

این اے 133میں اقلیتی ووٹ کی بہت اہمیت ہے ، راجہ پرویز اشرف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 133میں اقلیتی ووٹ کی بہت اہمیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل کیساتھ انٹرنل لائف مشینری چرچ بہار کالونی پہنچے ، این اے 133سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی کامیابی کیلئے دعا کروائی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 133میں اقلیتی ووٹ کی بہت اہمیت ہے ، پیپلز پارٹی ترقی پسند جماعت ہے ، تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔ اس موقع پر علی بدر، فیصل میر، عمران اٹھوال ، رانا جمیل ،امجد جٹ ،ملک ندیم افضل ،وقاص گل ،عمر ایاز،عامر سہیل بٹ،نسیم سہوترا،عمران پال، شمشیر مرزا،صداقت شیروانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے روایتی ہتھکنڈوں سے عوام کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔