لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور کے حلقے این اے 120سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ۔
مریم نواز کی لیگل ٹیم اے سی شالیمار پہنچی، اس موقع پر ان کی لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم رہنما مسلم لیگ (ن) کے کاغذات کی اسکرونٹی کے لیے آئے تھے، تمام کاغذات کی جانچ مکمل ہوگئی ہے اور کسی طرح کا کوئی بھی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، ایک ایک چیز کے بارے تفصیل سے پوچھا گیا ہے۔