، مشیر تجارت 143

ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرے گا، مشیر تجارت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ ہم پچھلے سال سے ایمیزون کے ساتھ منسلک ہیں اور اب یہ ہو رہا ہے،

ایمیزون فروخت کنندگان میں شمولیت ہمارے نوجوانوں ، ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں