ایمان مزاری 149

ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونیوالی سماجی کارکن ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ایمان مزاری کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے ، ان کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں ،

وہ مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے اور ان کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں