ایما راڈوکانو 81

ایما راڈوکانو کا نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز،کیٹی بولٹر کو شکست کا سامنا

مونٹریال(رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ انگلینڈ کی ہی کیٹی بولٹر ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں۔

22 سالہ برطانوی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایما راڈو کانو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں رومانیہ کی ایلیناگیبریلا روس کو 0ـ2 سیٹس سے شکست دی۔نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں 22 سالہ ایما راڈوکانو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی ایلیناگیبریلا روس کو سٹریٹ سیٹس میں 2ـ6 اور 4ـ6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایمار راڈوکانو گزشتہ ہفتے واشنگٹن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

ایما راڈوکانو کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ امریکا کی 32 ویں سیڈ ڈ کھلاڑی پیٹن سٹرنز سے ہوگا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے ایک اور میچ میں میکسیکو کی ٹینس کھلاڑی ریناٹا زرازوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر کو سٹریٹ سیٹس میں 1ـ6 اور 5ـ7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں