پی سی ٹی بی

ایم ڈی پی سی ٹی بی نے BOG کے بوگس ممبران کے ذریعے ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ایکسٹینشن دلا دی۔

شہبازاکمل جندران۔۔

مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ فاروق منظور نے پی سی ٹی بی کے بورڈ آف گورنرز میں ایسے افراد کو بطور ممبر بٹھا کرمختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری لینا شروع کررکھی ہے۔جو پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 3 کے تحت ممبر ہی نہیں ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015 کے سیکشن 3 کے تحت پی سی ٹی بی کا BOG وجود میں آتا ہے۔اور اس سیکشن میں بورڈ ممبران کی اہلیت طے کی گئی ہے۔
 پی سی ٹی بی
تاہم ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ BOG کے اجلاس میں بعض ایسے افراد کو بھی بطور بی او جی ممبر شریک رکھا جاتا ہے جو BOG کے ممبر ہی نہیں ہوتے۔تاہم ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور مخصوص ایجنڈا آئٹمز کی من چاہی منظوری کے لئے ایسے افراد کو میٹنگ میں بطور ممبر شریک رکھتے ہیں۔جو قانون کی رو سے ممبر ہی نہیں ہوتے لیکن بطور ممبر میٹنگ میں نہ صرف شریک ہوتے ہیں بلکہ ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دیتے ہیں۔حاضری لگاتے ہیں اور آنریریا بھی وصول پاتے ہیں۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015 کے سیکشن 3 کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کی بجائے 92ویں اجلاس میں محکمے کا ڈپٹی سیکرٹری بطور ممبر شریک ہوا اور اس نے ڈپٹی ڈائریکٹروں عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور و دیگر کی تین سالہ ایکسٹینشن منظور کی ۔ حالانکہ وہ ممبر ہی نہیں تھے

اسی طرح اس اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کی بجائے ڈپٹی سیکرٹری کو بطور ممبر اجلاس کا حصہ بنایا گیا حالانکہ وہ ممبر نہ تھے۔اور اس غیرقانونی ممبر نے بھی متذکرہ ڈپٹی ڈائریکٹروں کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کی منظوری دی۔

اسی طرح 92ویں اجلاس میں ڈی جی QAED کے کورس کوآرڈینیٹر کو بطور ممبر اجلاس میں بٹھایا گیا حالانکہ قانون ہذا کے تحت ڈی جی QAED یا اس کا کوئی نمائندہ دونوں BOG کے ممبر نہیں ہیں۔لیکن ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظورنے اس خودساختہ BOG ممبر کے ذریعے بھی ڈپٹی ڈائریکٹروں کی توسیع کو اپرووڈ کروایا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی ذمہ داری تھی کہ صوبائی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کی جگہ جونئیر افسروں کی آمد پر چئیرمین BOG کو آگاہ کرتے ہوئے ان نان ممبران کو میٹنگ میں شریک ہونے سے روک دیتے۔ تاہم انہوں نے ایسا نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی نے 2016 میں ڈپٹی ڈائیریکٹروں کی 13 پوسٹیں Create 2016 کیں جس کے تحت ابتدائی طورپر 6 ڈپٹی ڈائیریکٹروں ڈپٹی ڈائریکٹروں میں اختر بٹ، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور وغیرہ کو 3 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ اور ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور نے دانستا جعلی بورڈ ممبران کے ذریعے ان کی مدت ملازمت میں توسیع منظور کروائی ہے