ایم سی بی 255

ایم سی بی کو پہلی ششماہی میں13.2ارب روپے کا منافع

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے24فیصد اضافے سے13.2ارب روپے منافع کا اعلان کیا ہے ۔ ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین میاں محمد منشا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جون 2020 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لیے بینک کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بینک نے پہلی ششماہی کے لیے حصص یافتگان کے لیے کسی ڈویڈنڈ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔بینک کو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.67 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا جو کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں24فیصد اضافے سے13.2ارب روپے رہا، بینک کی فی حصص آمدن 11.15روپے رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں9.01روپے رہی تھی،

بینک کی خالص آمدن ان چھ ماہ میں 30 فیصد اضافے سے 36.01 ارب روپے رہی، بینک کے مجموعی اثاثہ جات10فیصد اضافے سے 1.67 ٹریلین روپے کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں