وزیراعلی پنجاب

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے ،وزیراعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے، چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، پنجاب بدل رہا ہے، ترقی آرہی ہے، تیزی سے خوشحال پاکستان کے سنگ میل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔