ایل پی جی 17

ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو قیمت 14 روپے 73 پیسے بڑھا دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کیمطابق گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،

جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں