شازیہ مری 227

ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے، عمران خان دو رخی بلا ہیں،شازیہ مری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے، عمران خان دو رخی بلا ہیں،ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشینیں بٹھائی گئی ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے، عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ، عمران خان دو رخی بلا ہیں، عمران خان کا ایک رخ کرپشن کا رونا دوسرا رخ لوٹ مار کرنا ،شازیہ مری نے کہاکہ ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں، عمران خان کو پتہ ہے دوسری بار اقتدار میں نہیں آ سکتے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان نہ عوام کو جوابدہ نہ ہی پارلیمان کو ۔پتہ نہیں کس کو جوابدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں