ارکان پارلیمنٹ 234

ایف بی آر کا اپنی رپورٹ میں درجنوں ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس نان فائلر ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 93 ارکان کی جانب سے 2019 میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع ہی نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز کے کل 1,169 ارکان پارلیمنٹ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں‘ٹیکس نہ دینے والوں میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ‘سینیٹر پلوشہ خان ،سینیٹر قراةالعین مری‘ ‘سینیٹر فیصل سلیم الرحمان ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو‘سینیٹر ہدایت اللہ ‘پرنس احمد عمرزئی اور سینیٹر نسیمہ احسان و دیگر شامل ہیں ۔

گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2019 جاری کی گئی جس میں ٹیکس دہندگان ارکان اپرلیمنٹ کے کوائف شامل ہیں۔ٹیکس ڈائریکٹری کے جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز کے کل 1,169 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ٹیکس نہ دینے والوں میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اس وقت قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سینیٹر پلوشہ خان ،سینیٹر قراةالعین مری‘ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم الرحمان ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللّٰہ خان ، بی اے پی کے پرنس احمد عمرزئی اور آزاد سینیٹر نسیمہ احسان نے بھی ٹیکس ہی جمع نہیں کرایا۔

ٹیکس نہ دینے والے ارکان قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منصور حیات خان ، سیف الرحمان ، سردار محمد خان‘جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالشکور ، مسلم لیگ (ن) کی شکیلہ خالد چوہدری، مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان اور پیپلز پارٹی کے پیر عامر شاہ گیلانی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں