مکوآنہ ( رپورٹنگ آن لائن)ایف بی آر نے فیصل آباد سمیت 40 شہروں میں غیرمنقولہ جائدادوں کے ریٹس بڑھا دیئے ہیں۔ کراچی میں ہر اضافی اسٹوری پر 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، تاہم، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے اضافہ مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ایف بی ا?ر نے ملک بھر میں 40 اہم شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ ان میں کمرشل، رہائشی، اپارٹمنٹس، فلیٹس اور دیگر ایریاز شامل ہیں۔اس سے قبل ایف بی ا?ر نے 20 منتخب شہروں کی غیرمنقولہ جائدادوں کی قیمتیں مقرر کررکھی تھیں تاہم اب اس تعداد کو بڑھا کر 40 کردیا گیا ہے، جب کہ شہروں کے ایریاز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں کی شرح میں اضافے کا مقصد پراپرٹی شعبے سے مزید ٹیکسز وصول کرنا ہیں۔ ایف بی ا?ر نے جن شہروں کے قیمتوں کے ٹیبل جاری کیے ہیں ان میں ایبٹ ا?باد، اٹک، بہاولپور، بہاول نگر، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل ا?باد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ ا?باد، حیدرا?باد، اسلام ا?باد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، منڈی بہائوالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، ناروال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیال کوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیگ سنگھ شامل ہیں۔