منیبہ 15

ایشین گیمز،منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئیں

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ایشین گیمز 2026 کے ویمنز کرکٹ ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے اختتام کے بعد وہ دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئیں جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی جاپان پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقت کی کمی اور ناک آٹ مرحلے کے 22 ستمبر تک مکمل ہونے کے باعث منیبہ کا متبادل طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

منیبہ کی غیر موجودگی میں گل فیروزہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور بیٹنگ میں بھی اوپننگ کریں گی۔انہوں نے تھائی لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی یہی کردار ادا کیا تھا۔پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں تھائی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ 20 ستمبر کو سری لنکا سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں