محمد آصف

ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی فائنل 9 فریم پر مشتمل تھا پہلے فریم میں ملائشین کیوئسٹ نے 39ـ5 سے کامیابی حاصل تاہم محمد آصف نے دوسرا فریم 59ـ4 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

ملائیشین کیوئسٹ نے 41ـ0، 62ـ0، 1ـ 43، 34ـ25 اور 78ـ0 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم کل سے کولمبو میں ہی شروع ہونے والی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان کے 4 کیوئسٹ کو دو ٹیم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان ون ٹیم محمدآصف اور اویس منیر پر جبکہ پاکستان 2 شاہد ا?فتاب اور محمد سجاد پر مشتمل ہے۔