ایشیز سیریز 58

ایشیز سیریز، سڈنی واقعہ کے متاثرین کی یاد میں تقریب،فینز نے پْرنم آنکھوں کے ساتھ متاثرین کو یاد کیا، ایک منٹ کی خاموشی

ایڈیلیڈ (رپورٹنگ آن لائن)ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سڈنی میں فائرنگ واقعے کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں فائرنگ سے متاثرہ افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو یاد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں کرکٹ فینز نے بھی پْرنم آنکھوں کے ساتھ متاثرین کو یاد کیا۔

تقریب میں آسٹریلیا کے معروف گلوکار جان ولیمسن نے معروف گانا گا کر حاضرین کے حوصلے بڑھائے اور متاثرین کو یاد کیا۔میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوںنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی۔دوسری جانب اسٹیڈیم میں پرچم سرنگوں رہا جبکہ میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں