ہاکی ٹیم 119

ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا

جکارتہ(رپورٹنگ آن لائن)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا،پاکستان کی جانب سے 19 ویں منٹ میں رانا وحید نے 21ویں منٹ میں غضنفر علی نے29 ویں اور 30 ویں منٹ میں رضوان علی نے دونوں گول پینلٹی کارنر کی مدد سے سکور کئے،

دوسرے ہاف کے 32ویں منٹ میں معین شکیل نے گول سکور کیاجبکہ عمان کی جانب سے کھیل کے 11ویں منٹ میں الفرازی نے, 44ویں منٹ میں المینی نے گول سکور کیا،پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ یکم جون کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے کھیلے گا۔ ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد، فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری،فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں