لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخوں اور شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کا منہ دیکھنے والا ہو گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق کئی ماہ سے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کو ناکام اور ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کو منسوخ کروانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرنے والا بھارتی میڈیا حیران ہے کہ یہ کیا ہو گیا، وہ اب اپنے ہی بورڈ اور حکومت پر طنز کے نشتر چلانے میں مصروف ہے۔بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے کیا ہتھکنڈے اپنائے؟
‘جیو نیوز’ کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کے تمام ارکان کو دھمکی دے کر کہا تھا کہ ڈھاکا میں کسی صورت اجلاس نہیں ہو گا، نہ کوئی رکن ڈھاکا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو بھارت اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔









