ایشیا کپ 22

ایشیا کپ، کلدیپ یادو کی پاکستان ٹیم کی تعریف

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا تاہم ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔

کلدیپ یادو نے کہا کہ ٹیم کی جیت میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی بیٹنگ، اکشر پٹیل کی بولنگ، سیمسن اور تلک کی پارٹنرشپ اور چکرورتی کی وکٹیں سب اتنے ہی اہم تھے جتنے میرے چار شکار۔

انہوںنے کہاکہ دنیا میں اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں کہ آپ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں