شی جن پھنگ 11

ایشیا پیسیفک خطے میں دنیا کے اہم ترین خلیجی اقتصادی خطے موجود ہیں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شین زین کے چھین ہائی انٹرنیشنل کنویشن سینٹر میں منعقدہ اپیک سی ای او سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔بدھ کے روز اس موقع پر انہوں نے “اعتماد مضبوط بنائیں، عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں، ایشیا پیسیفک کا روشن مستقبل مشترکہ طور پر تخلیق کریں ” کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر زیادہ اعتماد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایشیا بحرالکاہل کمیونٹی کی تعمیر کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنا ہوگا، کھلے پن اور تعاون کے پل تعمیر کرنا ہوں گے، جدت اور ترقی کی قوت کو متحرک کرنا ہوگا اور باہمی مفاد و مشترکہ کامیابی کے راستے وسیع کرنا ہوں گے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں دنیا کے اہم ترین خلیجی اقتصادی خطے موجود ہیں اور خلیجی معیشتیں نمایاں کھلے پن، ہم آہنگی اور اثر ورسوخ کی خصوصیات رکھتی ہیں۔ چین دنیا بھر کے خلیجی اقتصادی خطوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے اتحاد کے قیام کی حمایت کرتا ہے، مختلف خلیجی خطوں کے درمیان تبادلوں اور روابط کو گہرا بنانے اور ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کا “پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” نہ صرف خود چین کی ترقی کا خاکہ ہے بلکہ ایشیا پیسیفک اور حتیٰ کہ عالمی اقتصادی ترقی کے لیے مواقع کی فہرست بھی فراہم کرتا ہے اور عالمی کاروباری برادری کے لیے چین کی جانب سے تعاون کی دعوت ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین عالمی کاروباری برادری کو وسیع پیمانے پر کھلی مارکیٹ فراہم کرے گا۔ چین میں دنیا کا سب سے بڑا متوسط آمدنی والا طبقہ موجود ہے اور سرمایہ کاری و کھپت کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ نیو انرجی گاڑیوں سے اسمارٹ گھریلو مصنوعات، بزرگوں کی معیشت سے برفانی کھیلوں اور سیاحت تک، ہر نئی ابھرتی ہوئی صنعت عالمی کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

چین عالمی کاروباری برادری کو وسیع امکانات پر مبنی ترقی کی گنجائش فراہم کرے گا۔ جدت پر مبنی ترقی اور سبز منتقلی چینی معیشت کے اہم رجحانات ہیں۔ چین جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرے گا، سائنسی و تکنیکی جدت اور صنعتی جدت کے گہرے انضمام کو فروغ دے گا اور عالمی کاروباری اداروں کی تکنیکی جدت اور ترقی کے لیے مضبوط قوت فراہم کرے گا۔

چین عالمی کاروباری برادری کو باہمی مفاد اور مشترکہ ترقی پر مبنی تعاون کا ماحول فراہم کرے گا۔ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے اثرات کا سامنا کرتے ہوئے چین ہمیشہ حقیقی کثیرالجہتی کا عملی مظاہرہ کرتا رہا ہے، کثیرالجہتی تجارتی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کا پُرعزم دفاع کرتا ہے، عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات کو فروغ دیتا ہے اور عالمی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون میں مسلسل استحکام اور اعتماد پیدا کر رہا ہے۔

چین ٹیرف میں کمی اور مارکیٹ تک رسائی میں توسیع سے لے کر قواعد، انتظامی امور اور معیار سازی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی جستجو تک، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مارکیٹ تک رسائی اور کاروبار کے لیے سازگار اقدامات کو مکمل طور پر نافذ کرے گا، خدمات کے شعبے میں کھلے پن کو مستحکم انداز میں وسعت دے گا اور عالمی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے مزید مستحکم، قابلِ پیش گوئی اور بہتر ماحول فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں