گوتم گمبھیر 41

ایشون کی گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر سابق اسپنر روچندرن ایشون نے شدید تنقید کی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق39 سالہ ایشون نے 44 سالہ گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کو آل راؤنڈر واشنگٹن سندر سے متعلق مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ تیسرے میچ سے قبل واشنگٹن سندر کو واضح اور مستقل کردار دیں انہیں مختلف بیٹنگ نمبرز اور محدود بولنگ کے باعث اپنی شناخت بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔سابق اسپنر نے کہا کہ سندر کو بنیادی بولر کے طور پر کھلایا جائے، جو بولنگ بھی کرسکتا ہو، اُس کے بیٹنگ آرڈر کو اوپر نیچے کرنے اور کم اوور کرانے سے اُس کی کارکردگی میں فرق آرہا ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ بھارت کی فنشنگ دونوں ہی میچز میں کمزور رہی، ٹیم بڑے اسکور کے باوجود آخری میں اپنی ردھم کھو بیٹھی، اس وقت ہاردک پانڈیا موجود نہیں تو نتیش ریڈی کو نہ کھِلانا کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔روی چندرن ایشون نے کہا کہ اس وقت جسپریت بمرا بھی دستیاب نہیں، ٹیم کی بولنگ کمزور پڑ گئی ہے، بھارت ہر میچ میں 30 سے 40 رنز کے خسارے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں