کپتان 98

ایشز ٹیسٹ، بین سٹوکس مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس اس وقت شدید غصے میں نظر آئے جب وہ مچل سٹارک کی شاندار گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

گزشتہ روز سٹوکس نے ایک شاندار نصف سنچری اور جوفرا آرچر کے ساتھ اہم شراکت داری کے ذریعے انگلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی بھرپور کوشش کی تاہم ان کی اننگز کا اختتام ایک دل شکن لمحے پر ہوا۔ اسٹارک نے 85ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک زبردست اِن سوئنگ ڈلیوری کی، جو آخری لمحات میں اندر آئی اور سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرائی۔

اسٹوکس اس گیند کو بالکل سمجھ نہ سکے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بارہویں بار تھا کہ اسٹارک نے انہیں آؤٹ کیا۔آؤٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس خود پر شدید برہم دکھائی دیے۔ انہوں نے غصے میں اچھل کر اپنا بلا ہوا میں اچھالا اور ڈریسنگ روم کی طرف غصے سے روانہ ہو ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں