لاہور( ر پورٹنگ آن لائن )ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اے ایس پی اکرام اللہ کی زیر نگرانی کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر جاوید جٹ نے بتایا کہ ملزم گلزار کو 01 کلو320گرام چرس جبکہ سلامت کو20 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور انکی ٹیم کو شاباش دی،







