ڈیون 26

ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں مجھے بہترین ساتھی ملے ، ڈیون کونوے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں مجھے بہترین ساتھی ملے ۔پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں مجھے بہترین ساتھی ملے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں نے مارک چیپمین، ڈیرل مچل اور کوچ لیوک رونکی سے پی ایس ایل میں کھیلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ میں اس سے پہلے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کراچی، اسلام آباد اور لاہور آ چکا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں وقت بہت شاندار گزرا، کھانا بہترین ہے، لوگ بہترین ہیں اور ہوٹل بھی شاندار ہیں۔ ڈیون کونوے نے کہاکہ کچھ سال پہلے نیوزی لینڈ کے ساتھ دورہ پاکستان پر کراچی کے ٹیسٹ میچ کی بہت اچھی یادیں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے،ہر ٹیم میں ایسے بولرز ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گیند کر رہے ہیں۔ ڈیون کونوے نے کہاکہ ٹیموں نے 200 سے زائد رنز بھی بنائے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پچز بہت اچھی رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سمیر منہاس باصلاحیت ہیں اور اوپر کے نمبر پر ایک بہترین بلیباز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ قریب سے کام کرنا دلچسپ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سب لوگ بہت خوش اخلاق اور بات کرنے میں نہایت دوستانہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں