تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منعقدہ میونخ سکیورٹی کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عباس عراقچی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے کہ میونخ سکیورٹی کانفرنس، جو عموما اپنی سنجیدگی کے لیے جانی جاتی ہے، اب محض ایران کے بارے میں گفتگو پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے میونخ سرکس میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ٹرائیکا یعنی برطانیہ، فرانس اور جرمنی اب غیر اہم اور بے اثر ہو چکے ہیں۔
دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کا حکم دیا تو امریکی فوج ایران کے خلاف کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی مسلسل کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔ یہ ممکنہ تصادم دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں دیکھی گئی کشیدگی سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔








