اسرائیلی 49

ایرانی نظام کا خاتمہ صرف ایرانی عوام ہی کر سکتے ہیں،اسرائیلی وزیر خارجہ

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں اور اعلی فوجی و سیاسی قائدین کی ہلاکتوں کے تسلسل کے درمیان اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی نظام کا تختہ صرف ایرانی عوام ہی الٹ سکتے ہیں۔اپنے تازہ بیانات میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک پہلے ہی ایران پر فتح حاصل کر چکا ہے اور ان کے نزدیک تہران اب ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ تب تک جاری رکھے گا جب تک مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔لبنان کے حوالے سے انہوں نے ایک بار پھر لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر ہونے والے حملے بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لبنانی حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے القسام بریگیڈز اور حزب اللہ کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں