مارکو روبیو 69

ایرانی قیادت میں دراڑیں پیدا ہوچکیں مذاکرات کن سے ہورہے ہیں نہیں بتاؤں گا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے ہمیشہ سفارت کاری کو کسی نتیجے پر پہنچنے کو فوقیت دیتے ہیں۔

الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا میں فریقین کے درمیان پیغام رسانی اور بات چیت کا عمل جاری ہے جو ثالثوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے ملک کے وسائل کو حزب اللہ اور حماس پر خرچ کرنے اور غیر ضروری طور پر اپنے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لیے انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے منظرنامے کو ہمیشہ خوش آمدید کہے گا جس میں مختلف نظریات کے لوگ ایران کی رہنمائی کرتے ہوں اور اگر ایسا کوئی موقع آتا ہے تو امریکا جنگ روک دے گا۔

آبنائے ہرمُز سے متعلق ایرانی دعوے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا دنیا میں کسی ملک کو یہ شرط قبول نہیں کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں