جیانی انفینٹینو 18

ایرانی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی، فیفا صدر

زیورچ (رپورٹنگ آن لائن) فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔

ترکیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے فرینڈلی میچ کے وقفے کے دوران فیفا صدر نے کہا کہ ایران فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی، ایران کی ٹیم 15 جون کو لاس انجلیس سے مہم کا آغاز کرے گی۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایران ورلڈ کپ کا حصہ ہے کیونکہ یہ بہت اچھی ٹیم ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حوالے سے کہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ایران کے سپورٹس منسٹر نے بھی گزشتہ ہفتے ٹیم کو ملک کے مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں