صدرپزشکیان 43

ایرانی صدر کی ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔ صدر پزشکیان نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ ایران نے اپنے دوست ہم سایہ ممالک پر نہیں بلکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تنصیبات اور فوجی اڈوں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی گئی، اس لیے ان تنصیبات اور فوجی اڈوں کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع اور مزاحمت کے لیے آخری سانس تک کھڑے ہیں، ہم علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حقِ دفاع کی نفی نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں