ڈیوڈ پیٹریاس 33

ایرانی سکول پر حملے کے ہم ہی ذمہ دار ہیں: امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ کے سابق سی آئی اے ڈائریکٹر اور یو ایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کے جنوبی علاقے میں ایک سکول پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں امریکہ کا کردار ہو سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے پہلے دن میناب میں اس سکول پر ہونے والے حملے میں 168 افراد شہید ہوئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو جنرل پیٹریاس نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے براہِ راست شواہد نہیں دیکھے لیکن ان کے خیال میں افسوسناک طور پر شاید ہم ہی ذمہ دار تھے، کیونکہ اس جنگی مشق میں ٹوماہاک میزائل صرف ہمارے پاس تھے۔

یاد رہے کہ ایرانی حکام نے اس حملے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا تھا تاہم دونوں ممالک نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی بلکہ ٹرمپ نے الٹا ایران پر الزام لگا دیا۔

جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے مزید کہا کہ یہ عمارت برسوں پہلے ایرانی بحریہ کے ایک بڑے کمپاؤنڈ کا حصہ تھی تو اب ایسا لگ رہا ہے کہ اس وقت کا کچھ پرانا ڈیٹا استعمال ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں