مسعود پزشکیان 11

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جاری ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ باوقار انداز میں مذاکرات کے ذریعے اس صورتحال کا خاتمہ کیا جائے، اگر مذاکرات کے ذریعے ایران کے حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں تو جنگ سے گریز کرنا چاہئے تاہم دھمکیوں، دباؤ اور طاقت کے سامنے ایران کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران برابری اور انصاف کی بنیاد پر مذاکرات کا حامی ہے لیکن کسی قسم کی زبردستی قبول نہیں کرے گا، ملکی خودمختاری اور دفاع کے لیے ایران اپنی صلاحیتوں پر انحصار جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ توانائی کے مؤثر استعمال اور پٹرول، بجلی اور گیس کی بچت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں