نیتن یاہو 38

ایرانی رجیم کا خطرہ ختم کرنے کیلئے امریکا کیساتھ آپریشن شروع کیا ہے،اسرائیلی وزیرِ اعظم

یروشلم (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے امریکا و اسرائیل نے آپریشن شروع کیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا و اسرائیل نے ایرانی دہشت گردی کی حکومت کے موجودہ خطرے کو دور کرنے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ آپریشن ایرانی لوگوں کے لیے تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے حالات پیدا کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام ا?پریٹ کر رہے ہیں، ایرانی میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں