قطری وزیراعظم

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے سے خطے کا پانی آلودہ ہوجائے گا، قطری وزیراعظم

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن)قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہاہے کہ ایران کی خلیج کے ساحل پر موجود جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جس سے مختلف ممالک پانی سے محروم ہوجائیں گے۔

ایک انٹرویو میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے سے خطے کا پانی آلودہ ہوجائے گا، ایٹمی تنصیبات پر حملے سے قطر، یو اے ای، کویت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہاکہ عالمی برادری کو ایرانی جوہری تنازعہ کا سفارتی حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیاکہا کہ اس حملے سے تمام خلیجی ممالک کیلئے خطرہ پیدا ہوجائے گا۔قطر کے وزیراعظم نے فوجی کارروائی کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس وقت تک ہمت نہیں ہاریں گے جب تک کہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی حل نہیں دیکھ لیتے۔