ڈونلڈ ٹرمپ 10

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو مجھے سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرنا پڑتا، ٹرمپ

تہران (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو انہیں سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرکے کہنا پڑتا کہ میرے سپریم لیڈر آپ کیسے ہیں جناب؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کرسکتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایران پر بمباری کی جاتی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت سادہ سی بات ہے، امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے سکتا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اب مشرقِ وسطی کا غنڈہ نہیں رہا۔

ڈیووس میں خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں