امریکا

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت نہیں دیتا،امریکا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایران 2015کے ایرانی جوہری سمجھوتے میں طے شدہ پابندیوں سے ہٹ کر پابندیوں میں نرمی کرنا چاہتا ہے تو اس کے واضح اشارے میں پاسداران انقلاب کو امریکی دہشت گردی کی فہرست سے خارج کرنا ہو گا۔ اسے معاہدے میں امریکی خدشات کو دور کرنا ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم عوامی سطح پر بات چیت نہیں کریں گے،

لیکن اگر ایران جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جوہری معاہدے)سے کہیں زیادہ پابندیاں ہٹانا چاہتا ہے تو اسے ہمارے ان خدشات کو دور کرنا چاہیے جواس معاہدے کے تحت آگے پیش آئیں گے۔اس کے برعکس اگر وہ ان مذاکرات کو جے سی پی اے اوسے باہر دیگر دو طرفہ مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی اس منصوبے پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں اور معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر سکتے ہیں۔ ایران کو چاہیے کہ ایک فیصلہ کرے۔