تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی ایک وفد کے ہمراہ عمان کا دورہ کریں گے، لاریجانی سلطنتِ عمان کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے.
جس میں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور مختلف سطحوں پر دوطرفہ تعاون پر تبادل خیال ہو گا۔مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ اور مقام کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔









