میکروں 36

ایران کے خلاف اگلے چند دنوں میں پابندیاں بحال کر دیں گے ، فرانس

پیرس ( رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر میکروں نے کہا ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کا از سر نو اطلاق رواں ماہ کے اختتام تک ممکن ہو جائے گا۔

حماس کو تنہا کرنے کا بہترین طریقہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہے، صدر میکروں نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا ،جب اسرائیلی ٹی وی نے صدر میکروں سے پوچھا کہ کیا رواں ماہ کے اختتام تک ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں دوباہ لگائی جا سکیں گی؟

تو ان کا جواب تھا ۔ ہاں میں یہی سوچتا ہوں۔ کیونکہ ہم ایرانیوں کی طرف سے تازہ ترین خبریں سن رہے ہیں وہ ایرانی سنجیدگی ظاہر نہیں کرتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ تمہارے ملک اسرائیل کے لیے بھی بہت اہم معاملہ ہے۔فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایرانی جوہری ہتھیاروں کے معاملے کو کبھی کم تر خطرے کے طور پر نہیں دیکھا۔ جیسا کہ اب ایرانی بیلسٹک میزائل بھی سامنے آئے ہیں اور ایران کی طرف سے خطے کو چیلنج بھی بڑھ گئے ہیں۔

خصوصا ایسے ماحول میں جب ایرانی کوئی واضح اور صاف کمٹمنٹ نہیں دیتے ۔’ان کا کہنا تھا یہ یورپین پالیسی ہے۔ اس بارے میں ہم اپنے برطانوی اور جرمنی کے رفقا کے ساتھ مل کر کام کر چکے ہیں۔ ایرانی کمٹمنٹ سامنے نہ آنے پر ہم سنیپ بیک میکانزم کے تحت پھر سے ایران پر پابندیاں لگا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں