حسن روحانی 165

ایران کو کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حسن روحانی کا انتباہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کے کچھ شہروں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے تنبیہہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جنوب مغربی صوبے خوزستان کے کچھ شہروں میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ چوتھی لہر کی جانب بڑھنے کا آغاز ہے، ہمیں اس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں