پیرس( ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکا ایران کو روسی اور چینی ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایران پر پابندیوں میں توسیع کے لیے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
انہوں نے ایران پر اسلحہ کی پابندیوں میں توسیع پر امریکا اور یورپی ممال میں پائے جانے والے اختلافات کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طریقے سے کام کریں گے۔ ہم ایران کو چینی ٹینکوں اور روسی فضائی دفاعی نظام کے حصول سے روکیں گے۔ کیونکہ ایران چین اور روس سے خریدا گیا اسلحہ حزب اللہ کو دے گا اور حزب اللہ لبنان میں صدر عمانوئل میکروں کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔