حسن روحانی 368

ایران نے امریکی صدر بائیڈن سے جوہری معاہدے میں واپسی کی اپیل کر دی

تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں واپس آئیں۔ انہوں نے رخصت ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر نکتہ چینی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے اپنائی گئی زیادہ سے زیادہ دبائوکی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ کے چار سالہ دور نے ظلم اور فساد کے سوا کچھ نہیں دیا اور ٹرمپ کا دور امریکی عوام اور دنیا بھر کے لیے مشکلات کا سبب بنا۔روحانی کے مطابق اگر امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں