تہران (ر پورٹنگ آن لائن) ویانا جوہری مذاکرات میں ایران نے امریکہ سے دو طرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ویانا میں امریکی وفد سے دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی۔ایران جوہری معاہدہ بحالی کے لیے مذاکرات ویانا میں شروع ہیں۔ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ جوہری معاہدے پربات چیت میں شریک ہیں جبکہ جوہری معاہدے پر مذاکرات میں امریکا بالواسطہ طور پر شریک ہوگا۔
