مورگن اورٹیگس 207

ایران نواز ملیشیائوں کی تخریبی کارروائیاں عراق کے امن کے لیے خطرہ ہیں ،امریکہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزارت خارجہ نے بغداد میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر پر حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاں کی تخریبی سرگرمیاں عراق کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے عراقی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ عراق کو درپیش کرونا وائرس اور معیشت کے بحرانات اور داعش تنظیم کی جانب سے مسلسل خطرے سے ذمے داری کے ساتھ نمٹیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں