کابینہ 35

ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے اپنے پاکستانی شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے، غیرضروری نقل و حرکت محدود رکھنے اورپاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے رابطہ نمبرز جاری کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلر رابطہ نمبرز بھی فراہم کردیے ہیں اور ساتھ ہی شہریوں سے صورتحال پر نظر رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

پاکستانی سفیر مدثر علی ٹیپو نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کے اہلخانہ کو واپس پاکستان بھجوا رہے ہیں جبکہ سفارتخانے کا عملہ شہریوں کے لیے ایران میں کام کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں