تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست نوجوان لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے الزام میں مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت سنادی گئی،ابتک سزائے موت پانیوالے افرادکی کل تعدادسات ہوچکی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کیالزام میں گرفتار مزید 3 افراد کو سزائیموت سنادی گئی تاہم ایرانی عدلیہ کے مطابق ملزمان سزائے موت کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دارالحکومت تہران میں حجاب ٹھیک سے نہ پہننے کے جرم میں گرفتار مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں موت کے بعد ملک بھر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔