لیاقت بلوچ 43

ایران میں امریکہ، اسرائیل کو تیسری مرتبہ ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے،لیاقت بلوچ

قصور(رپورٹنگ آن لائن)تیسری مرتبہ ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔ استعماری قوتوں کا جنگ مسلط کرکے رجیم چینج کا اقدام انتہائی شرمناک اور پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

فراڈ کی بنیاد پر قائم امریکہ کی یک محوری طاقت کو پوری دنیا کو متحِد ہوکر ختم کرنا ہوگا۔ افغان طالبان قیادت پاک افغان عوام کی خواہشات کے مطابق پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات ٹھیک کریں۔ خِطہ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان، ایران، افغانستان کے پائیدار، بااعتماد، باہمی احترام اور وقار پر مبنی تعلقات ناگزیر ہیں۔ ماہِ رمضان پوری امت کو قرآن و سنت کی بنیاد پر متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔

میدانِ بدر میں خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کی سپہ سالاری میں اہل ایمان متحِد ہوکر کفر کے مقابلہ میں کھڑے ہوگئے تو اللہ تعالی نے عظیم الشان فتح سے نوازا۔امریکہ، اسرائیل اور استعماری قوتوں کے مقابلہ میں عالم اسلام کا اِتحاد ناگزیر ہے، وگرنہ ہر اسلامی ملک استعمار کے لئے آسان شکار بنتا جائیگا۔ مسلم ممالک میں امریکی فوجی اڈے خود اِن ممالک کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ جنگ مسلط کرکے امریکی فوج خود ان ممالک سے بھاگ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں