امریکا

ایران سے نمٹنے کے لیے متبادل راستوں کی تلاش میں سنجیدہ ہیں ،امریکا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے کہاہے کہ جہاں تک جوہری بات چیت کی طرف واپسی کا تعلق ہے تو اس حوالے سے ان کے ملک نے ایران کے ساتھ نمٹنے میں سفارت کاری کا راستہ اپنا رکھا ہے۔ اس لیے کہ یہ دستیاب راستوں میں سب سے بہتر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک پریس کانفرنس میں بلینکن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اپنے حلیفوں اور شراکت داروں کے ساتھ متبادل اختیارات پر بھی کام کر رہا ہے۔