پیوٹن 16

ایران جنگ کے نتائج اتنے ہی سنگین ہوسکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے، صدر پیوٹن

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے، ایران جنگ کے نتائج اتنے ہی سنگین ہو سکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے۔ماسکو میں تاجر رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ جو تنازع میں شامل ہیں وہ خود بھی نتیجہ پوری طرح نہیں بتاسکتے۔انھوں نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کے نتائج اتنے ہی سنگین ہوسکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے۔

کورونا وبا سے تمام خطوں اور براعظموں کی ترقی سست ہوگئی تھی، تنازع سے بین الاقوامی لاجسٹکس، پروڈکشن اور سپلائی چینز کو نمایاں نقصان ہو رہا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ اس نقصان سے ہائیڈروکاربن، دھاتوں اور کھاد کی کمپنیوں پر دبا بڑھ رہا ہے۔ روس کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور متحد ہونا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں